تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:47

خیبرپختونخوا:ورسک اور تیمر گرہ میں نچلے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے دریائے کابل میں ورسک اور دریائے پنجکوڑہ میں تیمرگرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاوٴ 31 ہزار 3 سو 16 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے پنجکوڑہ میں تیمرگرہ کے مقام پانی کا اخراج 18 ہزار 900 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل کے مطابق دریائے ادیزئی میں ادیزئی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ صوبے کے بیشتر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.