15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:58
میکسیکو : منشیات کے خلاف جنگ میں13سو بچے ہلاک ہوئے
جنگ نیوز -
میکسیکوسٹی…فارن ڈیسک… میکسیکو میں منشیات کے خلاف جنگ میں13سو بچے مارے گئے ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں دسمبر 2006 سے جاری منشیات کے خلاف جنگ میں اب تک 13سو سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2006 سے ڈرگز مافیا کے خلاف صدر فلپ کی طرف سے جاری جنگ میں کل ہلاکتوں میں بچوں کی 3.7فی صد اموات ہوئیں۔میکسیکن اٹارنی جنرل کے مطابق2006سے جنوری2009تک اس ڈرگز وار میں 34612افراد ہلاک ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق 2006سے اب تک اس لڑائی میں40ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔