15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:57
افغانستان: قابض فوج کا انخلاء شروع، مقامی افراد کو فوجی تربیت
آج نیوز - افغانستان سے قابض فوجیوں کے انخلاء کی تیاریوں کے سلسلے میں مقامی افراد کو فوجی تربیت دی جارہی ہے۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مرحلہ وار انخلاء شروع ہوگیا۔ مقامی افراد کو بتدریج سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنا ہوں گی۔ اس کیلئے مقامی افراد کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ تربیت پر مامور امریکی فوجی کے مطابق طبقات میں منقسم افغانوں کو تربیت فراہم کرنا مشکل کام ہے۔ تربیت میں مصروف افغان شہریوں نے ملک کی خدمت کا عزم ظاہر کیا۔ حال ہی میں کینیڈا نے افغانستان سے کومبیٹ مشن ختم کیا ہے۔