15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:58
کراچی میں صورتحال معمول پر،ڈبل سواری پر پابندی ختم
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کی صدرات میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ وسیم احمد ،مشیر امور داخلہ شرف الدین میمن ،ائی جی پی سندھ واجد علی درانی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ،،وزیر داخلہ نے پولیس افسران پر قیام امن اور جرائم کی سرکوبی کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امن وامان اور جرائم میں اضافے پر متعلقہ ایس ایچ او کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے محکمہ کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنیکا بھی اعلان کیا۔