15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:9
آسٹریلیا کیخلاف سیریز ، رمیش رتنائکے سری لنکا کے عارضی کوچ مقرر
جنگ نیوز -
کولمبو…سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے سابق فاسٹ بولر رمیش رتنائکے کو سری لنکن ٹیم کا عارضی کوچ مقرر کردیا ہے۔ تنازعات اور مالی بحران سے دوچار سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے عارضی طور پر کوچ مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اوپالی دھرماداسا کے مطابق سابق فاسٹ بالر رمیش رتنائکے کو صرف ہوم سیریز کے لئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔ 47 سالہ کوچ نے سری لنکا کی طرف سے 23 ٹیسٹ اور 79 ون ڈے انٹرنیشنلزمیں نمائندگی کی ہے۔اخراجات سے بچنے کے لئے سری لنکن بورڈ ہوم سیریز میں ریفرل سسٹم یا ڈی آر ایس کو بھی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 اگست سے پالی کیلے میں ہوگا ۔