تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:20

کرنل قذافی کے دن گنے جا چکے ہیں، ہیلری کلنٹن

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاورف سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ہمیں کرنل قذافی کیمپ کی جانب سے بدستور متضاد سگنلز موصول ہورہے ہیں۔ لیبیا کے رہنما کو فی الحال سرخ لائنز کا سامنا کرنا ہوگا جو بین الاقوامی برادری ان کے لئے متعین کررہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنل قذافی مستعفی ہوکر اقتدار عوام کے حوالے کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فی الحال کرنل قذافی کے اقتدار چھوڑنے کی صحیح تاریخ اور دن بتا نہیں سکتے لیکن ہمیں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ کرنل قذافی کے دن گنے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.