تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:32

یتیم خرگوش کے بچے کو بلی نے گود لے لیا

جنگ نیوز -
لندن…ماں کی مامتا کا کوئی مول نہیں جو کسی بھی بچے کو دیکھ کر چھلک پڑنے کو بیتاب نظر آتی ہے ایسا ہی کچھ نظارہ دیکھنے کو ملا اس وڈیو میں جب ایک یتیم خرگوش کے بچے کو دیکھتے ہی بلی نے اسے اپنی آغوش میں لے لیا۔برطانوی قصبےRotherhamمیں Bubblesنامی خرگوش کی ماں صرف ایک ہفتے بعد چل بسی جس کی ذمے داریSnaggle Pussنامی بلی نے اٹھالی۔حال ہی میں چند بچوں کی ماں بننے والی Snaggleنے جب خرگوش کے بچے کو اُداس ادھر اُدھر گھومتے دیکھا تو اسے اٹھاکر اپنے بچوں کے پاس لے آئی ۔اب اس یتیم خرگوش کے بچے کو بلی اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی ،پالتی پوستی نظر آتی ہے اور اسکی پرورش اس اندازسے کررہی کہ اب یہ خرگوش اسے اپنی ماں ماننے لگا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.