تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:51

ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں22جولائی تک توسیع کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد...فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث ٹیکسوں کے جمع کرانے کی تاریخ میں 22 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ ایف بی آر کے اعلامیئے میں بتایا گیاہے کہ کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے ٹیکس جمع کرانے والوں کو مشکلات کا سامنہ رہا۔ اس لئے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز جمع کرانے کی تاریخ کو 22 جولائی تک توسیع دیدی گئی ہے۔ یہ سہولت صرف کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ اور ریجنل ٹیکس آفس میں رجسٹر ٹیکس دہندگان کو حاصل ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.