15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:47
انڈونیشیا: آتش فشاں سے لاوے کا اخراج شروع
آج نیوز - انڈونیشیا کے آتش فشاں لوکان سے لاوے کا اخراج شروع ہوگیا، گردونواح کے ہزاروں افراد نقل مکانی کرگئے۔ انڈونیشیا کے شمالی صوبے سلویسی میں لوکان کے پہاڑوں میں واقع یہ آتش فشاں نہایت خطرناک ہے۔ گزشتہ رات آتش فشاں نے راکھ اور لاوا اگلنا شروع کردیا۔ جس کے باعث گردونواح کی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاوے کے اخراج سے قریبی جنگل میں آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق اب تک پانچ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ لوکان سے آخری بار لاوے کا اخراج انیس سو اکانوے میں ہوا تھا۔ اس بار اس کی شدت زیادہ ہے۔ جس کے باعث حکام نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔