15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:51
صدر زرداری کا ذوالفقار مرزا کے بیان پر اظہار ناپسندیدگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سندھ کے سابق وزیر داخلہ نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے ، صدر زرداری نے ذوالفقار مرزا کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہاکہ ذوالفقار مرزا کو ہدایت دی کہ بیان دیتے وقت احتیاط سے کام لیا جائے، حکومت اور پیپلز پارٹی ایسے بیان برداشت نہیں کرے گی۔اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہجرت کر کے آنے والے تمام افرادپاکستانی ہیں،مہاجربھائیوں کے جذبہ حب الوطنی کوکم ترسمجھناناقابل قبول ہے،سندھ،خیبرپختونخوا،پنجاب یاکہیں بھی رہنے والے مہاجرپاکستانی ہیں اوراس دھرتی کے بیٹے ہیں،الطاف حسین کوفون کرکے ذوالفقارمرزاکے بیان پرافسوس کااظہارکیا۔صدر کا کہنا تھا کہ ملک کواصل خطرہ شدت پسندوں سے ہے،ہمیں ان کے خلاف متحدہوناچاہیے۔