تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:51

عرب لیگ کی فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت

جنگ نیوز -
قاہرہ...جنگ نیوز… عرب لیگ نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کر دی۔ اس سلسلے میں عرب لیگ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے باضابطہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے سرکاری خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم1967ء میں سرحدی معاہدے کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام اور اسے تسلیم کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے باضابطہ درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہماری تنظیم ایک مسودہ تیار کر رہی ہے جو رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.