تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:51

پینٹاگون کے کمپیوٹرز پر سائبرحملہ کرکے 24 ہزار فائلیں چرالی گئیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن...امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے کمپیوٹرز پر سائبرحملہ کرکے 24 ہزار فائلیں چرالی گئیں ہیں،پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فوجی کی تاریخ کا بہت بڑا نقصان ہے۔یہ انکشاف امریکی ڈپٹی سکریٹری دفاع William J. Lynn نے پینٹاگون کی نئی سائبراسٹریٹجی کے دوران کیا۔ امریکی نائب وزیر دفاع کا کہناتھا کہ سائبرحملہ غیرملکیوں نے مارچ کے مہینے میں کیا اور 24 ہزار فائلیں چرالیں گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکی فوج کی تاریخ کا بہت بڑا نقصان دہ حملہ ہے،امریکی ڈپٹی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ فائلیں دفاعی کاموں کے ٹھیکیدار کی ویب سائیٹ سے چوری کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ چوری کی گئی فائلوں میں انتہائی حساس سسٹم کے علاوہ لڑاکا طیاروں، سرویلنس ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک سیکیورٹی کوڈز سمیت ہرقسم کی معلومات تھیں، جو کہ باعث تشویش ہے، امریکی اخبارکے مطابق امریکی ڈپٹی سیکریٹری دفاع نے حملوں اور کی تفصیلات اور فائلوں کے بارے میں مزید بتانے سے گریز کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.