تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:3

پشاور :متنی میں پولیس پارٹی پر شرپسندوں کا حملہ، علاقے میں سرچ آپریشن

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور کے نواحی علاقے متنی میں شرپسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس اور ایف سی کی موثر جوابی کارروائی کے بعد شرپسند پسپا ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔متنی کے علاقے میں خود کش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی کے دستے سرچ آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے کہ فرنٹیئر روڈ پر پہاڑوں میں مورچہ بند شرپسندوں نے پولیس پر فائر کھول دیا،پولیس نے جوابی کارروائی، ایف سی اور فرنٹیئر کور کے دستے بھی طلب کرلئے گئے۔ فورسز کی موثر کارروائی سے شرپسند فرار ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.