15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:3
حکمران آئی ایم ایف کی ہدایت پر پالیسیاں بنارہی ہیں، شاہ محمود قریشی
جنگ نیوز -
لاہور...سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف کی ہدایات پر پالیسیاں بنا رہے ہیں، جو معیشت کے ساتھ ان کی سیاست کا بھی برا حال کرے گا۔وہ لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسی بناتے ہوئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کرتی اس لئے زراعت، انڈسٹری اور معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب بھی باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کیا جائے تو بہتری ہو سکتی ہے ، لیکن حکمران اس میں سنجیدہ نہیں۔ کھاد پر جی ایس ٹی لگانے سے اس کی قیمت مزید بڑھے گی جس سے زرعی اجناس مہنگی ہو جائیں گی۔ سیمینار سے حسین جہانیاں گردیزی، طاہر بچہ ، واصف ناگی، رشید لون اور اسد عمر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔