تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:49

کراچی: بندرگاہوں سے افغان ٹرانزٹ کاایک بھی کنٹینر کلیئر نہیں ہوسکا

جنگ نیوز -
کراچی...…13 جون سے نافذ العمل نئے افغان ٹرانزٹ معاہدے کے بعد بندرگاہوں سے ایک کنٹینربھی کلیئر نہیں ہوسکا۔کراچی پورٹ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مہینوں کی تاخیر کے بعد 13 جون سے نافذالعمل نئے ٹرانزٹ معاہدے کے بعد سیکڑوں کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے چیئرمین یعقوب شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ گذشتہ 32 دنوں کے دوران بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کی تعداد تین ہزار 800 ہو گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انشورنس کمپنیز نے گٹھ جوڑ بنا لیا ہے اور فی کنٹینر تقریبا 50 ہزار روپے انشورنس کی مد میں مانگے جارہے ہیں جو بہت زیادہ ہے۔ یعقوب شیخ نے بتایا کہ 315 کنٹینرز میں موجودانڈے اور گوشت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور وزارت تجارت خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.