تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:48

بلوچستان:جھڑپ میں چارسیکورٹی اہلکار شہید، آٹھ شرپسندہلاک

آج نیوز - بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں جھڑپ کے دوران چارسیکورٹی اہلکار شہید اور آٹھ شرپسندمارے گئے۔فرنٹیئر کور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں ایف سی اور شرپسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جھڑپ میں چار ایف سی اہلکار شہید اور آٹھ شرپسند ہلاک ہوگئے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ خان کے کہنا ہے کہ ایف سی کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور علاقے کو جلد علاقے کو شرپسندوں سے خالی کرا لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.