تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:42

فنڈز نہ ملے تو ریلوے کا پہیہ جام ہو سکتا ہے،بلور

آج نیوز - حکومت کی طرف سے ریلوے کی بحالی کے لئے فنڈز فراہم نہ ہو سکے،وفاقی وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ فنڈز نہ ملے تو ریلوے کا پہیہ جام ہو سکتا ہے،الطاف حسین حکومت میں ہوتے ہیں تو سب اچھا اور باہر نکلتے ہی اسے ناکام کہہ دیتے ہیں۔آج نیوز کے ساتھ گفتگو میں وزیر ریلوے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بحالی کے لئے وزارت خزانہ تعاون نہیں کررہی جس کی وجہ سے ریلوے کا مستقبل خطرے میں ہے،انہوں نے کہا کہ ادارے کی بحالی کے حوالے سے ان کی باتوں کو غور سے سنا جارہا ہے، نہ ہی دلچسپی لی جارہی ہے ، یہی حال رہا تو ریلوے آپریشن بند ہو سکتا ہے۔کراچی کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ الطاف حسین حکومت میں ہوتے ہیں تو سب اچھا اور باہر نکلتے ہی اسے ناکام کہہ دیتے ہیں،بیان تو ذوالفقار مرزا نے دیا مگر بسیں پختونوں کی جلائی گئیں،ثابت ہو گیا کہ کراچی میں گڑ بڑ کون کرتا ہے اور کون کراتا ہے۔غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ کراچی میں پختونوں اور مہاجروں کا مقابلہ نہیں،سارے بھائی ہیں،الطاف حسین سے بات کرنے کا فیصلہ اے این پی کی قیادت کرے گی، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی ہیں اور وہی رہیں گے،میں صدارت کا امیدوار نہیں ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.