15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:49
سلمان اور عامرخان ساتھ کام کیوں نہیں کرسکتے
جنگ نیوز -
ممبئی...بالی ووڈ میں تمام خان کی آپس میں لڑائی کے قصے عام ہیں تاہم گذشتہ دنوں عامر اور سلمان خان کے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی کچھ اور ہی وجہ سامنے آئی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں ایک معروف فلم پروڈکشن کمپنی نے مشہور فلم "پارٹنر" کے سیکوئل پارٹنر2میں سلمان خان کیساتھ کام کرنے کے لیے عامر خان سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔یہاں وجہ ان کی آپس میں چپقلش نہیں بلکہ ان دونوں اداکاروں کے کام کرنے کے اوقات کار تھے۔عامر کا کہناہے کہ انہیں فلم کا اسکرپٹ بے حد پسند آیاجبکہ سلمان اچھے اداکار ہیں وہ انکیہمراہ کام بھی کرنا چاہتے ہیں لیکن سلمان کا کام کرنے کا وقت اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہختم کرتے ہیں ،لہذاان کی نبھ نہیں سکتی۔واضح رہے کہ عامر اور سلمان خان کی جوڑی کو پہلی و آخری بار1994میں فلم انداز اپنا اپنا میں دیکھا گیا جو باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔