15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:25
اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت سے تعاون کریں گے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں ایوان صدراسلام آبادکی جانب سے جاری کردہ تحریربیان میں مثبت باتوں کازبردست خیر مقدم کیاہے اورصدرمملکت آصف علی زرداری کویقین دلایاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت کے فروغ،انتہاء پسندی ودہشت گردی کے مکمل خاتمے،امن کے قیام ، معاشی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام جمہوری قوتوں اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے تمام مثبت اقدامات کونہ صرف خوش آئندکہے گی بلکہ بھرپورتعاون بھی کریگی۔