تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:36

پینٹاگون کے کمپوٹر سے چوبیس ہزار فائلز چوری ہونے کی تصدیق

آج نیوز - غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے پینٹاگون کے ڈیٹا بیس سے چوبیس ہزارسے زائد اہم فائلیں چرا لیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چوری کا یہ واقعہ رواں سال مارچ میں پیش آیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کمپیوٹر ہیکنگ کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات کی تصدیق امریکی حکام نے سائبر سیکورٹی کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کے موقع پر کی ہے۔ امریکا کے ڈپٹی ڈیفنس سیکریٹری ولیم جے لائین کے مطابق پینٹاگون کے نیٹ ورک کو ہیک کرکے پہلے بھی میزائل ٹریکنگ سسٹم، جاسوس طیاروں، سٹیلائٹ کمیونیکیشن اور نیٹ ورک سیکورٹی پروٹوکول سمیت انتہائی حساس معلومات پر مشتمل فائلیں چرائی جاچکی ہیں۔ امریکا کی عسکری کنٹریکٹر کمپنی لاکرہیڈ مارٹن بھی اس طرح کے سائبرحملوں کا نشانہ بن چکی ہے۔ امریکی ڈپٹی ڈیفنس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ انسداد سائبر کرائم کا سابقہ نظام خفیہ اور حساس معلومات کی ہیکنگ روکنے میں ناکام رہا۔ اسی لیے سائبر سیکورٹی کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی فائلیں چرانے میں غیر ملکی خفیہ ایجنسی ملوث ہے لیکن حکام نے اس ایجنسی کا نام بتانے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.