تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20

ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ:پاکستان، مصرکیخلاف فتحیاب

آج نیوز - ٹیم اسنوکرورلڈ کپ میں پاکستان نے مصرکودلچسپ مقابلے کے بعد تین دوسے شکست دیدی۔بنکاک میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے آخری پول میچ میں مصرکوسنسنی خیزمقابلے کے بعد دوکے مقابلے میں تین فریمزسیزیرکیا۔ پہلے فریم میں مصرکے وائل طلعت نے قومی چیمپئن شاہد آفتاب کوشکست دیکرایک صفرکی برتری حاصل کرلی لیکن دوسرے فریم میں سابق ایشین نمبرٹومحمد سجاد نے یاسرال شربنی کوہراکرمقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔ ڈبلزفریم میں وائل طلعت اوریاسرال شربنی نے شاہد آفتاب اورمحمد سجاد کوشکست دیکردوایک کی برتری حاصل کرلی لیکن محمد سجاد نے چوتھے فریم میں وائل طلعت کوزیرکرکے مقابلہ دودوسے برابرکردیا۔ پانچویں اورفیصلہ کن فریم میں شاہد آفتاب نے ال شربنی کومات دیکرپاکستان کوکامیابی دلادی۔یہ ایونٹ میں پاکستان کی چارمیچوں میں دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے آئرلینڈاورمصرکوہرایا جبکہ اسے جرمنی اورویلزکے ہاتھوں شکست ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.