15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:14
عام آدمی کیلئے گوشت بھی قوت خرید سے باہر
آج نیوز - تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث گوشت کی خریداری اب متوسط طبقے کے لئے ایک خواب بن کر رہ گئی ہے، گائے،بکرے اور مرغی کے گوشت کی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔رمضان المبارک قریب آتے ہی ملک بھر میں گوشت کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔ جڑواں شہروں میں بڑا گوشت ساڑھے تین سو روپے،چھوٹا گوشت ساڑھے پانچ سو جبکہ زندہ مرغی ایک سو اسی سے دو سو روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ دکاندار جانوروں کی اسمگلنگ کو گوشت کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی شدید متاثر ہوا ہے،لوگوں کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ اضافہ کے باعث گوشت کھانا اب بس میں نہیں رہا۔