15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:4
حیدرآباد:نالے میں گرنے والے اونٹ کو نکال لیا گیا
آج نیوز - حیدرآباد میں نالے میں گرنے والے اونٹ کو کرین سے نکال لیا گیا۔لطیف آباد یونٹ آٹھ کے نالے میں اونٹ گر گیا۔ اطلاع پر بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے۔ مالک نے عوام کی مدد سے اونٹ نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ جس کے بعد کرین کی مدد سے اونٹ کو نکالا گیا۔ مالک کا کہنا تھا کہ نالے کی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے اکثر جانور اس میں گر جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نالے کی دیوار اونچی کی جائے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔