15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:25
تیز پچزسے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو خامیاں دور ہورہی ہیں، اظہر علی
جنگ نیوز -
لاہور...ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی کاکہنا ہے کہ تیز پچزاوربالروں کی وجہ سے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو خامیوں پرقابو پانے کا موقع ملا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈ می لاہور میں فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بیٹسمینوں نے کیمپ میں خامیوں پر قابو پانے کیلئے بہت محنت کی ہے، کوچز نے بھرپور رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے لیے خصوصی طورپر تیز پچز تیار کی گئی ہیں،اور لاہور کے موسم کی وجہ سے بھی تیز بولنگ کا سامنا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔