تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:25

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں

جنگ نیوز -
کراچی...…حکومتی ذرائع کے مطابقپیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب صدر آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ملاقات ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات جلد طے پاجائیں گے۔ایم کیو ایم جلد حکومت میں واپس آجائے گی۔پہلے مرحلے میں ڈاکٹر عشر ت العباد اپنا عہدہ سنبھالیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی دیگر شرائط بھی مان لی گئی ہیں۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت ہورہی ہے تاہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے، مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات موجود ہیں،حکومت میں واپسی ابھی فائنل نہیں ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت میں واپس نہ جانے کے لئے کارکنوں پارٹی پر کا شدید دباؤ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.