15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:25
کراچی میں رینجرز اور ایف سی کی مزید نفری تعینات کی جائیگی، وزیرداخلہ
جنگ نیوز -
کراچی...وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں رینجرز اور ایف سی کی مزید نفری تعینات کرنے کا حکم دے دیاہے جبکہ غیرملکی باشندوں کو ممنوعہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایات جاری کی ہیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش اور کنٹرول میں ہے جس پر وہ رینجرز اور ایف سی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کے استحکام کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ رحمن ملک نے کہاکہ غیر ملکی پاکستان میں سفر کے دوران اپنی شناختی دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں اور غیر ملکی ممنوعہ علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔