تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:25

نا اہل وزیراعلیٰ پنجاب نے پانچ لاکھ افراد سے روزگار چھین لیا،پرویز الٰہی

جنگ نیوز -
لاہور...سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ناکام ییلو کیب اسکیم کے تحت روزگار دینے کا اعلان کرنے والے نا اہل وزیراعلیٰ نے پانچ لاکھ افراد سے روزگار چھین لیا۔وہ لاہور میں انجمن تاجران سبزی و فروٹ منڈی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف برادران کا وطیرہ ہے کہ یہ عام اور غریب آدمی سے روز گار چھین لیتے ہیں۔پرویزالٰہی نے کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زبردستی کر کے منڈی منتقل کرانا چاہتی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کسی کو روزگار چھیننے کی اجازت نہیں دیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.