تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:25

ٹیم ویریندر سہواگ کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی،دھونی

جنگ نیوز -
لندن...عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ویریندر سہواگ کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ ٹیم میں شامل ینگ بیٹسمین اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انکی کمی کو پورا کر سکیں گے۔انگلینڈ دورے پر موجود بھارتی ٹیم کا پہلا امتحان ٹونٹن کے مقام پر آج سے سمر سٹ کاؤنٹی کیخلاف شروع ہونیوالا فور ڈے وارم اپ میچ ہوگا۔ بھارت کیخلاف پریکٹس میچ میں سمرسیٹ کی نمائندگی انگلش کپتان اینڈریو اسٹراس کری گے تاکہ وہ اس میچ سے بھارتی ٹیم کی کمزرویاں جانچ سکیں ،اینڈریو اسٹراس مڈل سکس کے کھلاڑی ہیں لیکن خصوصی طور پر انہیں سمر یٹ کی جانب سے کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ادھر بھارتی ٹیم کے قابل اعتماد بیٹسمین وریندر سہواگ انگلینڈ کیخلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.