تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:37

فاہا اکمل مخدوم کل ٹینس اسٹار اعصام الحق سے منسوب ہوجائیں گی

جنگ نیوز -
لاہور...ٹینس سٹار اعصام الحق کی منگنی کل فاہا اکمل مخدوم کے ساتھ لاہور میں ہو گی۔ 31سالہ اعصام الحق اسی سال 16 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔اعصام الحق جب سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچے ہیں توہر شخص ان سے یہی سوال کرتا ہے ہرشخص وہ شادی کب اورکس سیکر یں گے۔ گزشتہ برس یو ایس اوپن میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد اعصام الحق نے 2011 کوشادی کا سال قرار دیا تھا اور اپنے لئے شریک حیات کا انتخاب کرکے اعصام الحق نے شادی کے متعلق سوالات کرنے والوں کو خاموش کردیا،اعصام الحق کی منگنی برطانوی نژاد فاہا اکمل مخدوم سے منگنی ہو رہی ہے جنہوں نے حال ہی میں سائیکوتھراپی میں ماسٹرز کیا ہے۔ اعصام الحق کے ٹینس میں کئی پارٹنرز ہیں لیکن اب زندگی کا پارٹنر منتخب کرنے پربہت خوش ہیں۔ انہوں نے ومبلڈن کے موقع منگنی کیلئے لندن سے ہی شاپنگ کرلی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.