تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:37

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا امریکی حکومت کی درجہ بندی کم کرنے کا عندیہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن...عالمی ریٹنگ ایجنسی نے امریکی حکومت کی درجہ بندی کم کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ چین میں سخت اقدامات کے بعد وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جارہی ہے امریکی حکومت ان دنوں نادہندہونے کے خطرے سے دوچار ہے اور اگر کانگریس اور سینٹ نے حکومت کو مزید قرض لینے کی اجازت نہ دی توآئندہ چند ہفتوں میں اس کے پاس اخراجات کے پیسے نہیں رہیں گے، اس صورتحال میں عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز نے امریکی حکومت دی گئی ٹرپل اے ریٹنگ کم کرنے کا عندیا دیا ہے۔ مالی مشکلات کا شکار امریکی حکومت نے ٹیکس چوروں کی تلاش کیلئے بیرون ملک بینکوں کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔چین میں جون کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 2 اعشاریہ 8 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ارب 86 کروڑ ڈالر رہی جبکہ مئی سے یہ سرمایہ کاری 13 اعشاریہ 4 فی صد کم ہے۔انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل کے منافع میں 36 فیصد اضافہ ہوا اور صرف تین ماہ کے دوران کمپنی نے ڈھائی ارب ڈالر کمائے گوگل کا یہ منافع ماہرین کی توقع سے زائد ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.