تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:55

ہالی وڈ،جنیفرلوپیزاورمارک انتھونی نے علیحدگی کافیصلہ کرلیا

جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... معروف امریکی اداکارہ،گلوکارہ جنیفرلوپیزاور موسیقارمارک انتھونی نے علیحدگی کافیصلہ کرلیا۔ہالی وڈاداکارہ اور گلوکارہ جنیفرلوپیزاوران کے موسیقارشوہر مارک انتھونی کی جانب سے پیپلزمیگزین کوجاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ انھوں نے طلاق کامشکل فیصلہ کرلیاہے اوران کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ جنیفراورمارک نے کئی البمزپرساتھ کام کیا اورسات برس قبل شادی کرلی تھی تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ جنیفرلوپیزاور مارک انتھونی کے دوبچے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.