16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7
اسامہ صدراوبامااورجنرل ڈیوڈپیٹریاس کوقتل کرناچاہتاتھا، امریکی حکام
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی حکام کا کہناہے کہ اسامہ بن لادن امریکی صدر بارک اوباما اور ڈیوڈ پیٹریاس کو قتل کرنا چاہتاتھا۔ایک امریکی ٹی وی سے گفت گو میں اعلیٰ حکام نے بتایاکہ ابیٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ سے ملنے والی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ القاعدہ لیڈر نائن الیون کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پردہشت گرد حملے کیلئے ٹیم تشکیل دینا چاہتاتھا۔تاہم یہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں تھا اور بات چیت کی حد سے آگے نہ بڑھ سکا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن امریکی صدر بارک اوباما اورڈ یوڈ پیٹریاس کے علاوہ امریکا میں منعقد ہونے والی کھیلوں کی ایک بڑی تقریب کو بھی نشانہ بناناچاہتاتھا۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ ان حملوں کیلئے چھوٹے طیارے استعمال کرنے کامنصوبہ بنارہاتھا۔