تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7

امریکا، مسلمان خاتون نے حجاب پہن کرویٹ لفٹنگ مقابلے میں حصہ لیا

جنگ نیوز -
اٹلانٹا …امریکی مسلمان خاتون ویٹ لفٹر کلثوم عبداللہ نے حجاب پہن کر یو ایس ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں حصہ لیا۔امریکی ریاست جارجیا کے علاقے اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ کلثوم عبداللہ نے حجاب پہن کر بین الاقومی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شرکت کی۔انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اس سے قبل کسی خاتون کوحجاب کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی تھی تاہم کلثوم عبداللہ یوایس اولمپک کمیٹی اور ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سامنے اپنا موقف منوانے پر کامیاب ہوگئیں جس کے نتیجے میں انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے خواتین کے ڈریس کوڈ میں تبدیلی کی اجازت دیدی ہے۔کالے رنگ کا حجاب اورShort Sleeved short پہن کرکلثوم نے یو ایس ویٹ لفٹنگ کے48کلوگرام کی کیٹیگری میں چھ میں سے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پرکلثوم عبد اللہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ حمایت کرنے والے تمام افراد کی شکرگزار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.