16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7
اوباماکابین الاقوامی خلائی اسٹیشن ٹیلیفون،خلانوردوں سے گفتگو
جنگ نیوز -
اوباماکابین الاقوامی خلائی اسٹیشن ٹیلیفون،خلانوردوں سے گفتگو
واشنگٹن…امریکی صدرباراک اوباما نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں سے ٹیلے فون پر گفت گوکی اوران کا شکریہ اداکرتے ہوئیکہا انھوں نے خلائی دور کی طرف قدم بڑھانے میں امریکا کی مدد کی ہے۔صدر اوباما نے خلائی شٹل اٹلانٹس اور اسپیش اسٹیشن کے 10رکنی عملے سے بات کی۔ ازراہ مذاق صدراوباما نے عملے سے کہا کہ اْنھوں نے پیزا آرڈر کیا ہے اوراْنھیں ڈر ہے کہ کہیں یہ خلا کی طرف نہ چلا جائے۔خلائی شٹل اٹلانٹس کے کمانڈرکرس فرگوسن سے گفت گو میں اْنھوں نے کہا کہ ہمیشہ سے امریکی خلائی پروگرام قوم کے ذہن کے لیے مہم جوئی اور تسخیر کی علامت بنا رہا ہے۔جبکہ کِرس فرگوسن نے کہاکہ خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کے ارکان اپنے متعلقہ ممالک کی نمائندگی کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔سرگئی الیگزینڈرووچ وولکوف کاکہناتھا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرناسا، روسکوسموس اورجے اے ایکس اے تین ایجنسیاں ایک فیملی کی طرح کام کررہی ہیں جس پرصدراوبامانے انتہائی خوشی کااظہارکیا۔