تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7

کراچی : موسیٰ کالونی میں بجلی کی طویل بندش اور پانی کی قلت کیخلاف احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی : موسیٰ کالونی میں بجلی کی طویل بندش اور پانی کی قلت کیخلاف احتجاج

کراچی…کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں بجلی کی طویل بندش اور پانی کی قلت کے باعث علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جسکے دوران مشتعل شہریوں کی جانب سے سٹرکوں پر ٹائروں کو بھی آگ لگائی گئی۔موسی کالونی کے علاقہ مکینوں نے دوران احتجاج جیو نیوز کو بتایا کہ گذشتہ 9 روز سے علاقے میں بجلی کی بندش ہے،اور اسکی وجہ پی ایم ٹی ٹرانسفارمر کی خرابی ہے،جس کی اطلاع متعدد مرتبہ کے ای ایس سی کے شکایتی مراکز میں بھی کی جاچکی ہے،لیکن مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا ہے،جس کے سب وہ سٹرکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں،خواتین مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے باعث انکے گھروں میں پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے،اور چھوٹے بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال میں روز مرہ کے معمولات انجام دینا نہایت دشعوار ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.