تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7

شام،حکومت مخالف ریلیوں پرفوج کی فائرنگ،32افرادہلاک

جنگ نیوز -
شام،حکومت مخالف ریلیوں پرفوج کی فائرنگ،32افرادہلاک

دمشق…شام میں حکومت مخالف ریلیوں پرفوج کی اندھادھندفائرنگ سے ایک بچے سمیت بتیس افرادجاں بحق ہوگئے۔شہریوں کی ہلاکتوں کے باعث اپوزیشن نے آج دمشق میں ہونے والی قومی سالویشن کانفرنس ملتوی کردی۔نمازجمعہ کے بعد دمشق،حما ،درعا ،عدلیب اوردیگرشہروں میں صدربشارالاسد کے خلاف اورجمہوریت کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین کومنتشرکرنے کیلیے فوج نے کئی علاقوں میں فائرنگ کردی جس نے نتیجے میں بتیس افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔شام میں انسانی حقوق لیگ کے سربراہ عبدالکریم ریہاوی کے مطابق فوج کے ہاتھوں صرف دمشق میں ایک بچے سمیت 23 افرادمارے گئے جبکہ متعددافرادزخمی ہوئے ہیں۔ان کاکہناہے کہ حمص اورایزورمیں لاکھوں افرادنے احتجاج میں حصہ لیا۔اپوزیشن رہنما ولید البنی نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کوبتایاکہ دارالحکومت میں چودہ افرادکوفوج نے اس شادی ہال کے سامنے گولیوں کانشانہ بنایا جہاں قومی سالویشن کانفرنس ہوناتھا۔واقعے کے بعدکانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.