تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:7

خیبرپختونخوااورپنجاب میں بارش

جنگ نیوز -
خیبرپختونخوااورپنجاب میں بارش

پشاور…خیبرپختونخوااورپنجاب کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔گرمی کے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کے بعد طوفانی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔جبکہ شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔سوات ،مینگورہ اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعدموسم حسین ہوگیا۔اس موسم کومقامی لوگوں اورسیاحوں نے خوب انجوائے کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.