تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:54

جڑواں شہروں میں شدید بارش،نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

جنگ نیوز -
راولپنڈی …راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے وہاں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے ،ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی میں فلڈ وارننگ جاری کر دی ہے اوراس کے اطراف رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.