تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:54

اقوام متحدہ:14طالبان رہنماوٴں کے نام پابندی کی فہرست سے خارج

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ…اقوام متحدہ نے چودہ سابق طالبان رہنماوں کے نام پابندی کی فہرست سے نکال دیے۔عالمی اداریکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل نے چودہ سابق طالبان رہنماوں کے نام پابندی کی فہرست سے نکال دیے ہیں جس کامقصدافغانستان میں مفاہمت اورامن مذاکرات کوآگے بڑھاناہے۔ بیان کے مطابق یہ اقدام کابل حکومت کی درخواست پرکیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ یہ افرادمزاحمت ترک کرچکے ہیں جن سابق طالبان رہنماوں کے نام پابندی کی فہرست سے نکالے گئے ہیں ان میں افغان امن کونسل کے ممبران اورطالبان دور کے وزرااورسفیرشامل ہیں ۔ان میں سابق نائب وزیر ہائیرایجوکیشن ارسلان رحمانی دولت ،، سعودی عرب میں سابق افغان سفیر حبیب اللہ فوزی،،سابق نائب وزیر معدنیات سعید رحمان حقانی اورسابق طالبان رہ نما فقیر محمد بھی شامل ہیں ۔افغان حکام کاکہنا ہے کہ وہ بیس طالبان رہنماوں کے نام اقوام متحدہ کی پابندی کی فہرست سے خارج کروانے چاہتے ہیں تاہم روس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے خطرناک عمل قراردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.