تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:6

بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف 27برس کی ہوگئیں

جنگ نیوز -
ممبئی…آج بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف ہوگئی ہیں ستائیس برس کی ہوگئیں۔ کترینہ کیف نے دو ہزار تین میں ’فلم ‘بوم کی ناکامی سے فلمی کرئیر شروع کیا اور سابقہ کیٹ واک کوئین بن گئیں۔ کے اے ٹی ،کیٹ یعنی بالی وڈکی کترینہ کیف نے اپنے نام کی مناسبت سے شو بز میں اپنا پہلا قدم بطور ماڈل رکھا اور کیٹ واک کرتی جلد ہی چلی آئیں بالیوڈ کی جانب۔ انیس برس کی عمر میں بالیوڈمیں پہلے قدم کے بعد دنیا بھر میں کئی ماڈل ٹرنڈ ایکٹریسز کی طرح کترینہ بھی ابتدائی دور میں ناکام رہیں اور بالآخر دوہزار سات میں قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہونا شروع ہوئی۔ نمستے لندن، پارٹنر، ویلکم ، سنگھ از کنگ اور ریس جیس فلموں سے حاصل ہوئے کترینہ کو پرکش ترین ایکٹریس اور باربی ڈول جیسے ٹائیٹلز جبکہ نیو یارک، عجب پریم کی گجب کہانی اور خاس طور پر راجنیتی کی کامیابی نے انہیں نوازا باکس آفس پر مزید مقبولیوت اور کئی ایوارڈز سے۔ حال ہی میں فلم تیس مار خان کی ناکامی کے باوجود اسکے آئیٹم نمبر کے لئے انکی کیٹ سے شیلا میں تبدیلی نے مچایا بالیوڈ میں مزید تہلکہ۔ سولہ جولائی انیس سو چوراسی کو اس دنیا میں آنکھیں کھولنے والی برٹ بورن کترینہ کیف اچھی ہندی نا بول پانے کے باوجود باکس آفس پر اپنی مقبولیت اور نمبرون ہیروئین کی دوڑ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں ،جبکہ انکی آنے والی فلموں سے توقعات کی جار رہی ہیں مزید کامیابی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.