تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:6

راولپنڈی،اسلام آباد،سوات میں تیز بارش،نشیبی علاقے زیرآب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں موسلادھار بارشوں کے بعد موسم تو خوشگوارہوگیا لیکن نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گلگت،ہنزہ عطاآباد اور ملحقہ علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اوروقفے وقفے سے جاری بارش نے ماحول کا حسن مزید نکھار دیا ہے۔ ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں آندھی کے بعد طوفانی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا جبکہ وہاں بھی شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ سوات ،مینگورہ اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعدموسم حسین ہوگیا۔۔اس موسم کومقامی لوگوں اورسیاحوں نے خوب انجوائے کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑاہوگیا۔ ادھر راول پنڈی، اسلام آباد میں آج علی الصبح موسلادھار بارش ہوئی، راول پنڈی شہر سے گزرنے والے نالہ لئی میں پانی کی سطح بتدریج کم ہونے سے سیلاب کا خطرہ نہیں ہے،،محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباد میں رات کے آخری پہر موسلادھار بارش شروع ہوئی ،دن نکلنے تک اسلام آباد میں 74 ملی میٹر اور راول پنڈی میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،راول پنڈی کے فلڈکنٹرول سینٹر کے مطابق صبح آٹھ بجے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 16 فٹ اور گوال منڈی میں ساڑھے بارہ فٹ تک بلند ہوئی تھی، تاہم نالہ لئی میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.