تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:6

پشاور:رمضان سے قبل قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

جنگ نیوز -
پشاور…رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی روز بروز بڑھتی چلی جا رہی ہے اور اسکا اثر پشاور میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور عوام ہیں کہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ اشیائے خوردنوش کی قمیتوں میں کمی ہونی چاہئیے تاکہ اس بابرکت مہینے میں غریب عوام کو ریلیف مل سکے لیکن وطن عزیز پاکستان میں ایسا نہیں ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر کھانے پینے کی اشیاء پر بھی پڑا ہے۔بار بردار کی لاگت میں اضافے نے دکان داروں کو قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی وجہ سے شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چاول، گھی، خوردنی تیل ،چینی، اور دالوں کی قیمتیں دس سے پندرہ فیصد بڑھا دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.