تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:6

عطاآباد جھیل،اسپل وے کے طور پر زیر استعمال پہاڑ میں دراڑیں

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل کے اسپل وے کے طور پر استعمال کیے جانے والے پہاڑ میں دراڑیں پڑنے سے ہزاروں علاقہ مکینوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے،،متاثرین کو علاقے سے نکالنے کا کام گذشتہ روز شروع کیا گیا جو بارش کے بعد روک دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ مومن جان کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپل وے کے طور پر استعمال ہونے والے پہاڑ میں خطرناک حد تک دراڑیں پڑ چکی ہیں جس کے باعث پہاڑ کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر ان علاقوں کو خالی کرانے کا کام گذشتہ روز شروع کیاگیا تھا جو بارش کے بعد روک دیاگیا ہے۔۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کہ موسم ٹھیک ہونے پر ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ عطاآباد ہنزہ اور ملحقہ علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ چارجنوری 2010 کو سانحہ عطا آباد کے نتیجے میں دریائے ہنزہ کا بہاوٴ رکنے کے نتیجے میں دائیں جانب کے پہاڑ پر دباوٴ مسلسل بڑھ رہا ہے اور س میں پڑنے والی دراڑیں ڈیڑھ میٹر تک کھل چکی ہیں،، دوسری جانب نقل مکانی کے احکامات سیمتاثرین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.