تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:6

لاہور،خاتون کارڈرائیور کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں کار اور موٹر سائیکل کے حادثے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ کارڈرائیور خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ گلبرگ میں 45 سالہ خاتون زہرہ نے گاڑی موٹر سائیکل کو مار دی۔ جس سے فیصل پارک مغل پورہ کا بائیس سالہ صفدر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اس کے بھائی پچیس سالہ اللہ دتہ کو سروسز اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمی خاتون کار ڈرائیور کو بھی سروسز اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.