16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:6
ٹینس اسٹار اعصام الحق آج اپنی نئی جوڑی بنائیں گے
جنگ نیوز -
لاہور…ٹینس سٹار اعصام الحق کی منگنی آج فاہا اکمل مخدوم کے ساتھ لاہور میں ہو گی ۔ 31سالہ اعصام الحق اسی سال 16 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔اعصام الحق جب سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچے ہیں توہر شخص ان سے یہی سوال کرتا ہے ہرشخص وہ شادی کب اورکس سے کر یں گے ۔ گزشتہ برس یو ایس اوپن میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد اعصام الحق نے 2011 کوشادی کا سال قرار دیا تھااوراپنے لئے شریک حیات کا انتخاب کرکے اعصام الحق نے شادی کے متعلق سوالات کرنے والوں کو خاموش کردیا،اعصام الحق کی منگنی برطانوی نڑاد فاہا اکمل مخدوم سے منگنی ہو رہی ہے جنہوں نے حال ہی میں سائیکوتھراپی میں ماسٹرز کیا ہے۔ اعصام الحق کے ٹینس میں کئی پاٹنر ہیں لیکن اب زندگی کا پاٹرنر منتخب کرنے پربہت خوش ہیں۔ انہوں نے ومبلڈن کے موقع منگنی کے لیئے لندن سے ہی شاپنگ کرلی تھی۔اعصام الحق کے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑے ارمانوں کے ساتھ بہو کا انتخاب کیا ہے۔ وہ پڑھی لکھی ہی نہیں حسین بھی ہیں۔ بھائی زین الحق نے تو منگنی کی رسم کو یادگار بنانے کا عزم کیاہوا ہے۔۔ان کاکہنا ہے کہ بھنگڑے بھی ہوں اور ڈانس بھی۔ اعصام الحق منگنی کے بعد کینیڈا اور امریکہ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ چند ٹورنامنٹس کھیلنے کے بعد یو ایس اوپن میں شرکت کریں گے۔ اعصام الحق کاکہنا ہے کہ فاہا ان کی زندگی میں ضرور خوشیاں اور نئے رنگ لیکرآئے گی۔