16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:25
یوکرین:دوسر والا سانپ چڑیا گھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
جنگ نیوز -
یالٹا…یوکرین کے شہر یالٹا کے ایک چڑیا گھر میں2 سر والے سانپ کو عام عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔نایاب نسل کے اس کیلیفورنیا کنگ سانپ کے2 سرہیں جو سوچنے ،حرکات اور کھانے پینے کے معاملے میں حیران کن طور پر یکسر مختلف رویے کے حامل ہیں۔اس سانپ کے 2سر ہونے کے باعث ان میں کھانے پینے کی اشیاء میں چھینا جھپٹی ہوتی ہے تاہم اپنی نسل کے اس منفرد سانپ کو دیکھنے یوکرین کے چڑیا گھر میں لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہوتاہے۔3سال کے اس2فٹ لمبے منفرد سانپ کو ستمبر کے وسط تک عام عوام کے لیے نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔