16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:37
برطانیہ:16 کر وڑ پاؤ نڈ کی لا ٹر ی جیتنے والا جوڑا امیر تر ین افراد میں شامل
جنگ نیوز -
لندن…بر طا نوی قصبے Falkirk کاایک خو ش قسمت جو ڑا سو لہ کر وڑ پا ؤنڈ ما لیت کی لا ٹری جیت کر بر طا نیہ کے پا نچ سو امیر ترین افرادکی فہر ست میں شا مل ہوگیا ہے ۔ اس جو ڑے کے نام ابھی منظر ِعام پرنہیں لائے گئے ہیں تاہم یہ وہ پہلے خو ش قسمت افراد ہیں جو یو رپ کی سب سے بڑی لا ٹری جیتنے میں کامیا ب ہو ئے ہیں۔ اس لا ٹری کو جیتے کے بعد انہیں انعام کے طو ر پرسو لہ کر وڑ سو لہ لاکھ ترپین ہزار پا ؤ نڈ (161,653,000) کی خطیر رقم ملے گی جس کے بعد یہ ایک ہی جست میں بر طا نیہ کے چار سو تیسویں (430th) امیر ترین افرادبن گئے ہیں ۔