تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:37

جا ن ابراہام نے پر یانکا چو پڑا کو کر ینہ کپور سے زیادہ خوبصورت قرار دیدیا

جنگ نیوز -
ممبئی…با لی ووڈ اداکار جا ن ابراہام نے اپنی گرل فرینڈ بپاشاباسو سے علیحدگی کے بعد دل کھول کر بو لنا شروع کر دیا ہے اور انھیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اب جان کو کسی کا کو ئی ڈر یا خوف نہیں ۔حال ہی میں جان ابراہام نے سابقہ مس ورلڈپر یانکا چوپڑاکو اداکارہ کر ینہ کپور کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت قرار دیا ہے۔ جا ن ابراہام نے کر ینہ کے بارے میں یہ جملہ اس وقت کہا جب بالی ووڈ میں نہ صرف کرینہ کی خوبصورتی کے چر چے عام ہیں بلکہ ہر فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کر نا چاہتا ہے ۔ واضح رہے کہ کر ینہ کپور نے بھی حال ہی میں ایک مقبول ٹاک شو میں جان ابراہام کی اداکاری کے بارے میں متنا زعہ جملہ کہا تھااور اب لگتاہے کہ جان نے اپنے اس بیا ن سے کر ینہ کپور کو ان کی حریف پر یانکا سے کم دلکش کہہ کر حسا ب برابر کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.