تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:37

کراچی میں بجلی کا بحران اور ورکرز کا احتجاج جاری

جنگ نیوز -
کراچی…کے ای ایس سی مزدور اتحاد کے تحت ملازمین کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے خلاف گورنر ہاوٴس کے سامنے ملازمین کا دھرنا گذشتہ شام سے جاری ہے۔ ملازمین کی رضا کارانہ علیحدگی کے خلاف کے ای ایس سی ہیڈ آفس سے مزدور اتحاد نے ریلی نکالی اور گورنر ہاوٴس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا،ملازمین سے مذاکرات کے لیے آنے والے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ غیر قانونی اقدامات واپس لے۔موجودہ حکومت کمزور نہیں لیکن ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جسے عدلیہ واپس لے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کی جماعت ہے اور ان کے مسئل حل کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.