تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:37

پی ایس او کو ادائیگیوں میں مالیمشکلات،60ارب روپے مانگ لیئے

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان اسٹیٹ آئل نے وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم سے 60 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کو بین الاقوامی سپلائزر اور کویت پیٹرولیم کو ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ایس او پر بین الاقوامی سپلائزر کے 110 ارب روپے واجب الادا ہیں، اس میں مقامی ریفائنریز کو واجب الادا رقم شامل کرلی جائے تو ، یہ رقم 135 ارب روپے تک جا پہنچتی ہے۔ پی ایس او نے حکومت سے 60 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کامطالبہ کیا ہے، تاکہ وہ بین الاقوامی ادائیگیاں بروقت کرسکے اور آنے والے دنوں میں تیل کی نئی خریداری کے آرڈرز متاثر نہ ہوں۔ 135 ارب روپے کی ادائیگیوں کے مقابلے میں، پی ایس او کو مختلف اداروں سے 151 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.